139

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید کر لیا

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز معاہدے کی 10 سالہ مدت کے لیے تجدید کر دی ہے۔ معاہدہ ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق طے پایا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کے کردار کو بھی سراہا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ ان کے مطابق کراچی کنگز نہ صرف 2020 کی چیمپئن ہے بلکہ اب بھی مقبول ترین فرنچائزز میں شامل ہے۔

اس سے پہلے پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی اپنے فرنچائز معاہدوں کی دس سالہ تجدید کر چکے ہیں۔ سیزن 11 سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی۔