41

خیبر میں اے این ایف کی بڑی کارروائی: 72 کلو سے زائد منشیات برآمد

ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے گزشتہ چند دنوں میں ضلع خیبر کے مختلف مقامات پر 6 کامیاب آپریشن کیے جن میں آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی مجموعی طور پر 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کر لی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جن میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔

منشیات کو گاڑیوں کے خفیہ خانوں استعمال شدہ کپڑوں اور گھریلو سامان میں چھپا کر منتقل کیا جا رہا تھا۔ اے این ایف نے کارروائیوں کے دوران 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں جبکہ انٹرسٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان کے اندر چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

تحقیقات کے مطابق آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی جاتی تھیں اور تیراہ و خیبر کے راستے ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔