چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔









