پاکستان میں لکڑی اسمگل کرنے والے ایک ملزم پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق محکمہ جنگلات نے چکوال میں کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کر کے ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق کنٹینر کو پکڑنے کے لیے جہلم اور چکوال کے ڈی ایف اوز نے مشترکہ کاروائی کی، جبکہ اسمگل کی گئی لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق لکڑی اسمگل کرنے والے شخص پر مجموعی طور پر 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جو اس نوعیت کا پاکستان میں ریکارڈ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔









