104

سنوکر ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کاسامنا

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔عمان میں ہونے والے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست ہوگئی۔انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر نے بیسٹ آف 9 فریم میں اسجد اقبال کے خلاف 2-5 کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔اس سے قبل اسجد اقبال نے سیمی فائنل میں فرانس کے نکولز مورٹریکس کو ہرایا تھا۔واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹیم ایونٹ کل سےشروع ہوگا۔