126

سونے سے تیار کردہ کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت

امریکا کے شہر نیویارک میں ایک منفرد فن پارے کی بولی میں 18 قیراط سونے سے تیار کردہ کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔

یہ سنہرا کموڈ اطالوی وژیول آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے، جو ان کی تین مشہور سنہری تخلیقات میں شامل ہے۔ بولی میں اسے امریکا کے ایک معروف برانڈ نے خریدا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ 2016 میں بنایا گیا تھا اور رواں ماہ بریور بلڈنگ، نیویارک میں نمائش کے لیے رکھا گیا، جہاں نیلامی سے قبل عوام کو اسے ذاتی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔

یہ واقعہ فن و سرمایہ کاری کے میل جول کا منفرد مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں فن پاروں کی قدر اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔