پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مثبت رجحان جاری رہا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک بار پھر 1 لاکھ 62 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 162,171 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 248 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161,687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمی میں بہتری اور اعتماد کے باعث تیزی دیکھی گئی۔
ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی ہلکی پھلکی تبدیلی نوٹ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہو کر 280 روپے 71 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام مارکیٹ سینٹیمنٹ پر مثبت اثر ڈال رہا ہے۔









