بھارتی ریاست بہار میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاسی رہنما تیجاشوی یادوو کی سالگرہ کے لیے لایا گیا 36 پونڈ وزنی کیک چند لمحوں میں ہی بچوں نے ختم کر دیا۔
راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب جاری تھی، اسی موقع پر بڑا کیک باہر رکھا گیا۔ گلی میں موجود بچوں کی نظر جیسے ہی کیک پر پڑی، وہ دوڑتے ہوئے آئے اور چند سیکنڈز میں اسے چٹ کر گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کیک پر ٹوٹ پڑے، ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے اور ہنسی مذاق کی فضا میں پورا کیک غائب ہوگیا۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر اس وقت تک کیک کا نام و نشان باقی نہ رہا۔
ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا: "36ویں سالگرہ کا 36 پونڈ کا کیک، 36 بچوں نے 36 سیکنڈ میں ختم کر دیا۔!"









