106

سائنس کی نظر میں دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کون؟

برطانیہ کے Centre For Advanced Facial Cosmetic and Plastic Surgery کی ایک تحقیق میں ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کو دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق میں چہرے کی خوبصورتی کا اندازہ یونانی گولڈن ریشو (Golden Ratio) کے معیار کے مطابق لگایا گیا، جس کے تحت ایما اسٹون نے مجموعی طور پر 94.72 فیصد اسکور حاصل کیا اور تمام معیار میں واضح فاتح قرار پائی۔

اس تحقیق میں چہروں کی میپنگ تکنیکس استعمال کی گئیں، جو قدیم یونان کے افراد خوبصورتی جانچنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

ایما اسٹون کے بعد دوسرے نمبر پر ہالی وڈ اداکارہ زینڈیا رہیں جن کا اسکور 94.37 فیصد تھا، جبکہ بھارتی اداکارہ فریدہ پنٹو تیسرے نمبر پر رہیں (94.34 فیصد)۔

فہرست کے دیگر نام اور اسکورز درج ذیل ہیں:

  • ونیسا کیربی: چوتھے نمبر، 94.91٪

  • جینا اورٹیگا: پانچویں نمبر، 93.91٪

  • اولیوا روڈریگو: چھٹے نمبر

  • مارگوٹ روبی: ساتواں نمبر

  • ایشوریا رائے: آٹھواں نمبر

  • ٹانگ وی: نواں نمبر

  • بیونسے: دسواں نمبر

گزشتہ سال اسی تحقیقی ٹیم نے دنیا کے 10 پرکشش ترین مردوں کا بھی انتخاب کیا تھا، جس میں اداکار Aaron Taylor-Johnson سرفہرست تھے۔