60

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ: ٹرانسپورٹ کے کرایے آسمان کو چھونے لگے

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے ملک کے مختلف شہروں تک گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 65 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھ کر 86 ہزار 500 روپے اور لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

نبیل محمود طارق کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی مہنگائی اور ہائی ویز پر نئے ٹول پلازوں کے قیام نے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں واضح اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد کرایوں کو بڑھانا مجبوری بن گیا تھا۔