99

جوا ایپ تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت

جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس شہرام سرور پیر کوضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔ 

درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ درخواست گزارجسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔