142

ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار کا آغاز، حیدرآباد کے پساکھی کنویں سے یومیہ 1100 بیرل خام تیل حاصل

ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور حیدرآباد کے پساکھی کنویں سے خام تیل کا بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت والے کنوئیں سے روزانہ 1100 بیرل تیل پیدا ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق تیل کی دریافت 2184 میٹر گہرائی پر ہوئی تھی۔ او جی ڈی سی ایل نے اس اہم پیشرفت کی معلومات شیئر ہولڈرز کو بھی فراہم کر دی ہیں۔

دوسری جانب، حب پاور پاکستان بھی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہے۔ کمپنی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر چار بلاکس میں ایکسپلوریشن رائٹس حاصل کی ہیں۔

حب پاور کے مطابق:

  • کیٹی بندر، بن قاسم سائوتھ اور ضرار آف شور بلاکس میں 20 فیصد رائٹس حاصل کی گئی ہیں۔

  • سپاٹ بندر بلاک میں حب پاور 31 فیصد اسٹیک کے ساتھ پرائم آپریٹر ہوگی۔

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ حب پاور نے اس اہم پیشرفت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔