166

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹس کی فروخت شروع

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹس 15 نومبر سے دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹس کی قیمتیں اس طرح ہیں:

  • جنرل انکلوژرز: 200 روپے

  • فرسٹ کلاس انکلوژر: 300 روپے

اس کے علاوہ پریمیئم، وی آئی پی گیلری اور پلاٹینم باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تین ملکی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔