82

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں گِر گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 4,124 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی ظاہر ہوئے۔ بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1,000 روپے کی کمی کے بعد 434,762 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی کے ساتھ 372,738 روپے کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے کم ہو کر 5,434 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی کے بعد 4,658 روپے ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی کا اثر مقامی مارکیٹ پر فوری طور پر پڑتا ہے، جس کی وجہ عالمی ڈیمانڈ اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ ہیں۔