امریکی ریاست پنسلوانیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں نیٹ فلکس نے اپنی مشہور فلموں اور سیریز سے متاثر ایک تھیم پارک ’’نیٹ فلکس ہاؤس‘‘ قائم کر کے عوام کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔
تھیم پارک میں نیٹ فلکس کی سب سے پسندیدہ سیریز اور فلموں جیسے بریجٹن، اسٹرینجر تھنگز، اسکوئڈ گیم اور کے پاپ ڈیمون ہَنٹرز سے متاثرہ سرگرمیاں، ڈائننگ زونز اور انٹرایکٹو تجرباتی حصے موجود ہیں، جہاں زائرین تفریح کے ساتھ اپنے پسندیدہ کرداروں کے تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔









