121

سعودی عرب میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی اپیل پر 13 نومبر کو نماز استسقا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

رائل کورٹ کے بیان میں شہریوں سے توبہ و استغفار، اللہ کی طرف رجوع، ملازمین کے ساتھ نرمی، خیرات اور نیک کاموں کی بھی ہدایت کی گئی۔

حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر الدوسری ہوں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر کو بھی بارش کی کمی کے باعث نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔