109

فلور ملز مالکان نے اہم اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے فلور مل مالکان نے اعلان کیا ہے کہ معیاری گندم کی فراہمی تک لاہور کی فلور ملز آٹا سپلائی نہیں کریں گی۔یہ اعلان لاہور میں ضلع لاہور کی فلور ملز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں فلور ملز مالکان کی جانب سے فلور ملوں کو فراہم کی جانے والی گندم کی کوالٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

’’ این این آئی ‘‘ کے مطابق   فلور ملز مالکان نے اجلاس کو بتایا کہ فلور ملز کوفراہم کی جانے والی گندم انتہائی ناقص اور بدبودار ہے۔ جس کی وجہ سے آٹے کی کوالٹی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مارکیٹ سے شکایات آرہی ہیں، آٹا ڈیلر اوردوکاندار خراب کوالٹی کی وجہ سے مال واپس کر رہے ہیں۔