119

قومی کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی پیدائش

پاکستان کے  انٹرنیشنل کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی ولادت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر حسن نواز  نے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے3  ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا سیریز کے لیے  نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو شامل کرلیا ہے۔

 پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا  ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔