110

کوئٹہ-پشاور جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل رہے گی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ معطلی آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے، اور مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اصلاحات مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب، چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین اپنے شیڈول کے مطابق معمول کے مطابق روانہ اور پہنچتی رہے گی۔