175

چین نے نایاب معدنیات کی امریکہ کو برآمد پر عارضی پابندی ہٹا دی

چین نے نایاب معدنیات اور سپر ہارڈ میٹریلز کی امریکہ کو برآمد پر عارضی پابندی کو معطل کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور دیگر دوہرے استعمال (ڈوئل یوز) اشیاء کی برآمد پر عائد پابندی کو مؤثر طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی آج سے نافذ العمل ہوگی اور 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔ وزارت نے اس عارضی فیصلہ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا گیا کہ مذکورہ پابندی دسمبر 2024 میں نافذ کی گئی تھی۔

جمعے کے روز چین نے دیگر برآمدی پابندیوں کو بھی عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، جو 9 اکتوبر کو مخصوص نایاب معدنیات اور لیتھیئم بیٹریوں کے مواد پر عائد کی گئی تھیں۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی تنازعات میں کمی لانے کے لیے ایک سال کے لیے ٹیرف میں نرمی اور دیگر تجارتی اقدامات مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس اقدام کو بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جاری اقتصادی کشیدگی میں ایک نیا موڑ قرار دیا جا رہا ہے