166

ہانگ کانگ سکسز سیمی فائنل: پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو صرف ایک رن سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز اسکور کیے۔ اس میں خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد 34 اور کپتان عباس آفریدی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے اور ہانگ کانگ سکسز کے ٹورنامنٹ میں اس کی کامیابی نے شائقین کے درمیان خوشی کی لہر دوڑا دی۔