155

گرامی ایوارڈز 2026: کینڈریک لامار سب سے زیادہ نامزد، لیڈی گاگا بھی نمایاں

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز، گرامی ایوارڈز 2026 کے 68 ویں ایڈیشن کے لیے نامزدگیاں سامنے آ گئی ہیں۔ تقریب یکم فروری کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی، جہاں عالمی موسیقی کے ستارے اپنے ایوارڈز کے لیے مد مقابل ہوں گے۔

اس سال سب سے زیادہ نامزدگیاں رَپر کینڈریک لامار کو حاصل ہوئی ہیں، جنہیں نو کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ لیڈی گاگا سات نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ باد بانی، سبرینا کارپنٹر اور آر اینڈ بی گلوکار لیون تھامس کو چھ چھ نامزدگیاں ملی ہیں۔

اہم کیٹیگریز میں سال کا البم، سال کا گانا، بہترین نیا فنکار، بہترین پاپ سولو پرفارمنس، بہترین پاپ ڈو یا گروپ پرفارمنس، بہترین رَپ البم، بہترین میوزک ویڈیو اور بہترین عالمی موسیقی البم شامل ہیں۔ اس مرتبہ نئے کیٹیگریز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں بہترین البم کور کا زمرہ بھی شامل ہے۔

نامزدگیوں کے لیے اہل ریکارڈنگز کی مدت 31 اگست 2024 سے 30 اگست 2025 تک کی گئی ریکارڈنگز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز موسیقی کے شائقین کے لیے دلچسپی اور جوش کا باعث ہوں گے، جہاں عالمی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور ایوارڈ جیتنے کے لیے مد مقابل ہوں گے۔