نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مطابق کی گئی ہے۔
ریلیف کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، لائف لائن صارفین کو اس کا فائدہ نہیں ملے گا۔ صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے پہلے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔









