59

لاہور: طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے سے ایک طالبہ کے ساتھ ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی تھی جس پر فوری طور پر پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور روزانہ کالج آتے جاتے ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کیا اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی اسی نوعیت کی حرکات میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر کال کریں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔