93

ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم

ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر برقرار رہا۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 4007 امریکی ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔ صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق یہ استحکام ڈالر کی معمولی اتار چڑھاؤ اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہے۔