152

فرانس کے ایک باغ میں کھدائی کے دوران 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا دریافت

فرانس کے شہر نیوویل سور ساون میں ایک شخص نے اپنے گھر کے باغ میں سوئمنگ پول کی کھدائی کے دوران تقریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر (7 لاکھ یورو) مالیت کے سونے کے بسکٹ اور سکے دریافت کیے۔

مقامی حکام کے مطابق کھدائی کے دوران شہری کو پلاسٹک بیگز میں بند 5 سونے کی اینٹیں اور درجنوں سکے ملے۔ شہری نے فوراً اس خزانے کی اطلاع ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو دی۔

حکام کی مکمل تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ خزانہ آثارِ قدیمہ کا حصہ نہیں بلکہ جدید دور کی ملکیت ہے، اس لیے شہری اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ زمین کے پچھلے مالک کی موت ہوچکی ہے اور اس بات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ سونا کب اور کیسے دفن کیا گیا۔

فرانسیسی اخبار Le Progrès کے مطابق یہ خزانہ پانچ سونے کی اینٹوں اور متعدد سکوں پر مشتمل تھا، جو پلاسٹک بیگز میں محفوظ کیے گئے تھے۔

یہ واقعہ پورے فرانس میں دلچسپی کا باعث بنا اور شہری کو خوش نصیب ترین گارڈنر قرار دیا گیا۔