230

قومی بچت اسکیموں کی نئی شرح منافع کا اعلان، بعض اسکیموں میں اضافہ اور بعض میں کمی

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گا۔یپ
نئی شرح کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اسکیم کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے، جو پہلے 12.96 فیصد تھی اور اب 12.72 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔

اسلامک اسکیمز میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 3 سال کے لیے 10.30 فیصد اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔

سیونگز اکاؤنٹ کی شرح منافع کو برقرار رکھتے ہوئے 9.50 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی شرح منافع کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا اور قومی بچت اسکیموں کو مزید پرکشش بنانا ہے۔