114

بیٹری لائف بڑھانے کے آسان مگر کارآمد طریقے

کیا آپ بھی اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کے جلد ختم ہونے سے تنگ آ چکے ہیں؟ ماہرین کے مطابق آپ کے فون میں موجود چند مشہور ایپس دراصل بیٹری کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ یہ ایپس بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا، لوکیشن سروسز اور نوٹیفکیشنز کے ذریعے آپ کے فون کی توانائی کو تیزی سے ختم کر دیتی ہیں۔ لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں،صرف چند آسان اقدامات جیسے کہ لوکیشن سروسز کو بند کرنا، غیر ضروری پرمیشنز کو محدود کرنا، نوٹیفکیشنز کو ٹرن آف کرنا اور بیٹری سیونگ موڈ استعمال کرنا آپ کی فون بیٹری لائف کو کئی گھنٹے بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ فون دن بھر چلے، تو ابھی جا کر بیٹری یوزایج چیک کریں، ہو سکتا ہے آپ کا پسندیدہ ایپ ہی آپ کی بیٹری کا سب سے بڑا دشمن نکلے