108

پہلے ون ڈے: جنوبی افریقا کا مضبوط آغاز، پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پہلے ون ڈے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے، فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ شروع کی اور 8 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جب کہ دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشنز مکمل کیے۔