252

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب میں طلاق؟

اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اسٹوری انہوں نے کبھی پوسٹ نہیں کی۔ انہوں نے کہا، "میں نے ایسی کوئی اسٹوری شیئر نہیں کی، سوشل میڈیا کے یہ پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔"

انہوں نے مداحوں اور صارفین سے اپیل کی کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں، کیونکہ یہ غلط معلومات لوگوں کی ذہنی اذیت کا سبب بن سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر زینب نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے اس بات کی مکمل تردید کی اور کہا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے۔

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی شادی جون 2024 میں ہوئی تھی۔ یہ فیروز خان کی دوسری شادی ہے؛ ان کی پہلی شادی علیزے سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔