74

گوگل میپس میں ایک اورانوکھے فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر بیٹری بچانے میں مدد دے گا۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر فون کے پاور سیونگ آپشنز سے الگ کام کرے گا اور گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں دریافت ہوا ہے۔

پاور سیونگ موڈ آن ہونے پر گوگل میپس کا انٹرفیس مونوکروم یعنی بلیک اینڈ وائٹ میں تبدیل ہو جائے گا، اور صرف سمت، فاصلے اور پہنچنے کا وقت دیکھا جا سکے گا۔ جگہوں کے نام اس موڈ میں نظر نہیں آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر چلتے، ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل پر نیوی گیشن کے دوران کام کرے گا، جبکہ آڈیو سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یوزرز کو انٹرفیس سادہ ہونے پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

-ابھی یہ فیچر تیاری کے مرحلے میں ہے اور اس میں مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں، جبکہ یہ واضح نہیں کہ یہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں