111

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں، جہاں شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا، جب کہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی، جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ شائقین فیصل آباد میں ون ڈے میچز کے دوران بھرپور جوش و خروش کی توقع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے بھی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ میچز پُرامن ماحول میں منعقد کیے جا سکیں۔

 کرکٹ کے مداحوں کو امید ہے کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی