کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، جس کا مقصد لیگ میں سرمایہ کاری، پلیئرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ بی بی ایل کی نجکاری سے لیگ میں نئی جان پڑے گی اور دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے زیادہ مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری سے پلیئرز کی اجرتوں میں اضافہ ممکن ہوگا جبکہ اس اقدام سے شائقین کی دلچسپی اور لیگ کی عالمی ویور شپ میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس فیصلے کو لیگ کے طویل المدتی استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز فروخت کرکے ایک ارب ڈالر حاصل کیے تھے، جس کے بعد دیگر کرکٹ بورڈز بھی اسی ماڈل پر غور کر رہے ہیں۔









