113

دلیل المصلی: عمرہ زائرین کے لیے اردو سمیت کئی زبانوں میں رہنما ایپ متعارف

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ایپ "دلیل المصلی" متعارف کرا دی۔

سعودی ادارہ امورِ حرمین شریفین کے مطابق اس ایپ کے ذریعے زائرین کو نمازوں کے اوقات، ائمہ و مؤذنین کا تعارف، قرآنِ کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطباتِ جمعہ، مسنون اذکار اور دروسِ حرمین تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

ایپ میں رمضان کے اعتکاف سے متعلق مکمل رہنمائی اور ڈیجیٹل واچ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو ایک سے دوسری نماز تک کے وقت کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ رہنما ایپ اردو، عربی، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشیائی زبانوں میں دستیاب ہے، اور اسے استعمال کرنا نہایت آسان بنایا گیا ہے۔

زائرین حرمین شریفین میں نصب کیو آر کوڈ اسکین کر کے ایپ کو اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس سے مکمل رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔