آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی بولر مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی کامیاب ترین بولر بن گئیں۔ انہوں نے کپتان لورا وولوارٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز کے بعد میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جس سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کارکردگی کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ میں کل 44 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔









