عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 975 ڈالر پر پہنچ گیا، جب کہ عالمی رجحان کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے کا ہوگیا۔









