ترکیہ میں ایک غیر معمولی طلاق کا معاہدہ سامنے آیا ہے جو خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، استنبول کے رہائشی بوغرابی نے اپنی اہلیہ ایزگی بی کے ساتھ باہمی رضامندی سے طلاق لی، لیکن اس طلاق میں دلچسپ شق یہ ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے مالی معاوضہ یا گزر بسر الاؤنس طلب نہیں کیا۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ معاہدے میں شامل شق کے مطابق، بوغرابی کی ملکیت میں موجود دو بلیاں ایزگی بی کے پاس رہیں گی، اور بوغرابی ہر 3 ماہ بعد 10 ہزار لیرا بلیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے ادا کریں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق، یہ معاہدہ طلاق کے بعد پالتو جانوروں کی مالی کفالت کے حوالے سے ایک نیا معیار قائم کر سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر مستقبل میں ایسے معاملات کے لیے مثال بن سکتا ہے۔
یہ انوکھا معاہدہ سوشل میڈیا اور خبروں میں کافی وائرل ہو رہا ہے اور عوام کی بڑی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔









