121

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ہٹا دی ہیں۔

علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں قدم رکھا اور کم عمری میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ تاہم، شہرت کے باوجود وہ کئی بار ذہنی دباؤ اور الجھنوں کا شکار رہ چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی کیفیت کے بارے میں کھل کر بات کر چکی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں بتایا کہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد وہ خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

علیزے شاہ نے کہا: "میں نے انسٹاگرام سے ساری تصاویر ہٹا دی ہیں اور اس پر بہت خوش ہوں۔ پہلے مجھے شرمندگی محسوس ہوتی تھی، کیونکہ میں سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی ہوں۔"

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ فی الحال سوشل میڈیا پر کب واپس آئیں گی، یہ نہیں جانتیں، اور نہ ہی وہ تصاویر واپس آئیں گی یا وہ پہلے جیسی علیزے ہوں گی۔

ان کے ویڈیو پیغام کے بعد مداحوں نے ان کی ذہنی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے شاہ نے اپنا انسٹاگرام خالی کیا ہو؛ اس سے قبل وہ ستمبر 2024 اور اپریل 2025 میں بھی اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹا چکی ہیں۔