40

واٹس ایپ میں ایک اورنئےفیچرکااضافہ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو گروپ چیٹس کو مزید آسان اور مؤثر بنا دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق، موجودہ گروپ چیٹس میں صارفین کو ہر ممبر کو انفرادی طور پر مینشن کرنا پڑتا ہے، جس میں وقت لگتا ہے اور بعض اوقات کچھ افراد کے نام چھوٹ جاتے ہیں۔ نئے فیچر کے تحت صارفین @all استعمال کر کے گروپ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی بار میں ٹیگ کر سکیں گے۔

اس سنگل مینشن فیچر سے گروپ کے تمام ممبران کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، چاہے کسی نے چیٹ کو میوٹ کیا ہوا ہو۔ یہ فیچر خاص طور پر بڑے گروپس اور کمیونٹی چیٹس میں اہم اپ ڈیٹس تمام اراکین تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق، یہ فیچر صرف گروپ ایڈمن تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ کسی بھی فرد کو پورے گروپ تک رسائی حاصل ہوگی۔ مزید برآں، کمپنی ایک اور فیچر کی بھی آزمائش کر رہی ہے جس کے تحت صارفین @all مینشنز کو میوٹ بھی کر سکیں گے۔

فی الحال یہ نیا گروپ مینشن فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، اور عام صارفین کے لیے کب تک ریلیز کیا جائے گا اس کا اعلان ابھی باقی ہے۔