88

پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 333 رنز پر آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں333رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

سعود شکیل بھی 65 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کرکے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ کیشو مہاراج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلا ف 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق 57 ، بابراعظم 16 ، امام الحق 17 ، محمد رضوان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔