108

چیٹ جی پی ٹی کو آپ 8 غیر متوقع کاموں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں

چیٹ جی پی ٹی کو نومبر 2022 میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اب اسے 3 سال مکمل ہونے والے ہیں۔

 

لوگوں کی جانب سے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ کچھ افراد تو گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگتے ہیں، طالبعلم اسے تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور بھی متعدد کاموں کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر چیٹ جی پی ٹی سے آپ کافی کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں جس کے بارے میں کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

بہترین شیف بن سکتے ہیں

ویسے یہ اتنا غیر متوقع نہیں مگر آپ اس اے آئی چیٹ بوٹ کھانا بنانے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

اس کی مدد سے آپ کافی کچھ نیا ایسا بنا سکتے ہیں جو ٹی وی وغیرہ پر دیکھتے ہیں۔

فریج میں موجود اشیا کے استعمال کا طریقہ جانیں

آپ کو بس اپنے فریج میں موجود غذائی اشیا کی فہرست کو چیٹ جی پی ٹی کو فراہم کرکے پوچھنا ہے کہ اس پر مبنی کسی پکوان کی ترکیب بتا دے۔

چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے اس حوالے سے کافی مدد فراہم کی جائے گی۔

فوٹو اپ لوڈ کرکے تجزیہ کروائیں

چیٹ جی پی ٹی اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کا بہترین تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

مثال کے طور پر آپ کسی شیمپو کی بوتل کی تصویر لے کر اے آئی چیٹ بوٹ سے پوچھیں کہ کیا یہ میرے بالوں کے لیے بہترین رہے گا یا نہیں، تو اس حوالے سے رہنمائی کرسکے گا۔

اسی طرح آپ تصاویر کو اپ لوڈ کرکے چیٹ جی پی ٹی کو مختلف چیزوں کے بارے میں جاننے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ملازمت کے انٹرویو کی تیاری

چیٹ جی پی ٹی اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ آپ سے کچھ سوالات پوچھ کر انٹرویو کے لیے اقدامات تجویز کرے گا۔

آپ کا اپنا اسٹائلسٹ

اپنے ملبوسات کی تصاویر لے کر چیٹ جی پی ٹی سے پوچھیں کہ کس موقع پر کونسا لباس پہننا بہترین ہوگا۔

جسمانی وزن میں کمی کی ٹپس

ویسے تو صحت کے حوالے سے چیٹ جی پی ٹی کی تجاویز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، مگر جسمانی وزن میں کمی کے حوالے سے یہ چیٹ بوٹ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

 

اس کی جانب سے آپ کو ایسا غذائی پلان فراہم کیا جاتا ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحریر کا ترجمہ کروائیں

اگر کسی زبان کی تحریر کو پڑھنے میں مشکل کا سامنا ہو رہا ہے تو آپ چیٹ جی پی ٹی سے اس کا ترجمہ کرا سکتے ہیں۔

درحقیقت اگر اپنی مادری زبان کے کچھ جملے بھی بہت مشکل محسوس ہو رہے ہیں تو بھی چیٹ جی پی ٹی کو کہہ سکتے ہیں کہ اسے روزمرہ کی زبان میں تبدیل کردے تاکہ ان کو سمجھنا آسان ہو جائے۔

چیٹ جی پی ٹی اسکیپ گیم کھیلیں

جی ہاں آپ اس اے آئی چیٹ بوٹ پر گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔