159

رضوان کی کپتانی خطرے میں، بابراعظم کے بارے بھی اہم فیصلہ متوقع

محمد رضوان کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان  کی جگہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کو سونپی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیشن نے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کافی حد تک فائنل کر لیا ہے جس کا اعلان جلد ہونے کی توقع ہے، بابراعظم کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھانے والے صائم ایوب اور محمد حارث کو بھی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حسن علی اور حارث رؤف بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں واپسی کی توقع ہے، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ بنانا مشکل نظر آ رہا ہے۔