74

کراچی قتل کیس میں نیا موڑ! 2013 کا مجرم برطانیہ میں پکڑا گیا؟

ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے سکیورٹی گارڈ کے قتل کیس کے ملزم کا برطانیہ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

27 دسمبر 2013 کو ڈیفنس فیز 8 کے سنیما سینما میں فائرنگ سے  سکیورٹی گارڈ محمد آصف جاں بحق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کیس کے مفرور ملزم محمد فویان خواجہ کی برطانیہ میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔

امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم 19 اکتوبر 2016 کو دبئی کے راستے برطانیہ روانہ ہوا تھا۔

اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کا کہنا ہے کہ  ملزم کی برطانیہ سے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کررہےہیں۔