119

کولمبو ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان بولرز نے آسٹریلیا کے لئے مشکلات بڑھادیں

ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار بولنگ کے ذریعے آسٹریلیا ویمنز کو مشکلات میں ڈال دیا۔

کولمبو کے آر پی ایس گراؤنڈ میں جاری دن رات کے اس مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 40.1 اوورز میں 144 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر کپتان الیسا ہیلی نے 23 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ فاطمہ ثناء نے فوبی

بیٹھی مونی آسٹریلیا کی جانب سے واحد نمایاں بیٹر ہیں جو 71 رنز کے ساتھ کریز پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

پاکستان کی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، نیشرا سندھو نے 10 اوورز میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رامین شمیم نے 2 وکٹیں لے کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مزید دباؤ میں رکھا۔

فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا ک

اگر پاکستان باقی دو وکٹیں جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو آسٹریلوی ٹیم کو کم ہدف پر روکنے کا سنہری موقع مل جائے گا اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔