60

سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: 19 دہشتگرد مارے گئے، 9 جوان مادرِ وطن پر قربان

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 9 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔