125

حماس نے غیر مسلح ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے حکومتی نظام اور امداد کی ترسیل کے معاملے پر آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہو گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مصر میں ہونے والے اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور مشرق وسطیٰ میں 3000 سال سے چلا آ رہا مسئلہ حل ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

تاہم ترک میڈیا کے مطابق حماس نے اسلحہ سپرد کرنے سے  متعلق خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس قسم کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا تھا جس کے کئی نکات پر حماس نے آمادگی ظاہر کی تھی تاہم غزہ کے انتظام کے حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل عبوری انتظامیہ کے سپرد ہونا چاہیے