37

شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو بھارت نہیں جاؤں گی: مومنہ اقبال

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نےکہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کی آفر ہو جائے تو میں بھارت نہیں جائوں گی۔
ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
بھارت میں کام کی پیشکش ہونے کے سوال پرمومنہ اقبال نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔
مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ مجھے جتنا کام اور عزت اپنے ملک میں مل رہی ہے میں اس میں خوش ہوں،اگر میں پاکستان میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں تو میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں۔

پاکستانی مصنوعات