49

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے معرکے کے لیے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا کی فٹنس پر اب تک سوالیہ نشان برقرار ہے۔

آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کرایا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا انڈین ٹیم مینجمنٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے دستیاب ہیں۔