145

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روزڈالر کی قدر میں ایک پیسہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 43 پیسوں کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں دن بھرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قدرمیں اضافہ انتہائی محدود رہا۔

ماہرین کے مطابق درآمدی ادائیگیوں اور بیرونی عوامل کے باعث روپے پردباؤ برقرار ہے مگر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اورترسیلات زرمیں اضافے نے کرنسی مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے تاہم قلیل مدتی دباؤ کے اثرات مستقبل میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔