205

منیشا کوئرالہ نے مظلوموں کا ساتھ دیا، نیپال میں بغاوت کی گونج

نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پرآوازبلندکردی۔
منیشا کوئرالہ نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میںایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر شیئر کی ہے۔ 
اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔

 واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور 250 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔